صدی منصوبہ ٹرمپ کے مرنے سے پہلے ہی مرجائےگا، پاکستانی ذرائع ابلاغ میں وسیع پیمانے پرانعکاس
سب سے پہلے پاکستانی ویب سائٹ اور اخبار دنیا
امریکی صدر کے مشرق وسطیٰ منصوبے سے متعلق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اسرائیل نواز منصوبہ ٹرمپ کی موت سے پہلے ہی ختم ہو جائے گا۔
تہران میں ایرانی سپریم لیڈرکا کہنا تھا کہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے اوراس کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق بھی انہی کا ہے۔ واشنگٹن اورتل ابیب کون ہوتے ہیں دوسروں کی زمین اور گھروں کا فیصلہ کریں۔ انہوں نے ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے منصوبے کو بیوقوفانہ اورشیطانی قراردیا۔
پاکستان سے شائع ہونے والے روزنامہ جنگ
ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ العظمی علی خامنہ ای نےکہاہے کہ ٹرمپ کا اسرائیل فلسطین امن معاہدہ اپنی موت آپ مرجائیگا۔ ایران فلسطینی گروپو ں کی مدد اپنا فرض سمجھتا ہے،ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پرتہران میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ چل نہیں سکے گا اورٹرمپ سے پہلے ہی مرجائیگا۔
انہوں نےکہاکہ امریکیوں نے صیہونیوں سے اس حوالے سے بات کی ہوگی مگر وہ انہیں کچھ نہیں دےسکتا۔انہوں نےاس یقین کا اظہارکیا کہ مزاحمتی تنظیمیں اپنی مزاحمت جاری رکھیں گی‘ ایران فلسطینی گروپوں کی مدد اپنا فرض سمجھتا ہے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ حالیہ فلسطین منصوبے کو مسلم ممالک کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے اسی سلسلے میں کل رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب میں
سینچری ڈیل سے موسوم امریکی منصوبے کو احمقانہ، خبیثانہ اور شکست خوردہ منصوبہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اس منصوبے کا مقابلہ کرنے کا راستہ فلسطینی قوم اور گروہوں کی شجاعانہ استقامت و جہاد اور عالم اسلام کی طرف سے فلسطینیوں کی بھرپور حمایت ہے۔ آپ نے فرمایا کہ مسئلہ فلسطین کا کلیدی حل ایک ہمہ گیر سروے میں اصلی فلسطینیوں کی شرکت سے ان کے منتخب اور مطلوبہ نظام کی تشکیل ہے۔