فلسطینی عوام نے ترپن ویں ہفتے بھی اپنے مسلمہ حقوق کی بحالی کے لیے غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کیا۔ فلسطینیوں کے مارچ پر صیہونی بربریت میں تراسی فلسطینی زخمی ہو گئے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک رہنما اسماعیل رضوان نے فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی تک غزہ میں مارچ کا سلسلہ جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے اس پرامن اقدام نے صیہونی حکومت کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آئندہ جمعے کو کئے جانے والے حق واپسی مارچ میں اور زیادہ فلسطینی شرکت کریں گے۔
فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے گرینڈ واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔
اس دوران صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں اب تک دو سو ستّر سے زائد فلسطینی شہید اور کم از کم ستائیس ہزار دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔