فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے جمعہ کے روز ان فلسطینی کسانوں کی جانب فائر کھول دیا جو اپنے کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔ اس حملے اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی جس کے سبب کئی فلسطینی زخمی ہو گئے۔
صیہونی بستیاں تعمیر کرنے والی کونسل کا کہنا ہے کہ غرب اردن میں نئی صیہونی بستیوں کی تعمیر کیلئے فلسطین کے ہزاروں میٹر ذرعی زمینوں کو ہتھیا لیا جائیگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگردوں نے کفر قدوم کے علاقے میں پُر امن فلسطینی مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل داغے، ربر کی گولیاں چلائیں اور صوتی بموں کا استعمال کیا تھا جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔