اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی غیر قانونی صدر ہیں اور یہاں کے انتخابی نتائج امن مذاکرات میں خلل پیدا کریں گے۔
طالبان سے قبل افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے 28 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے اپنی کامیابی کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ افغانستان کی چیف الیکشن کمشنر حوا علم نورستانی نے کل منگل کو کابل میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ محمد اشرف غنی پچاس اعشاریہ چوالیس فیصد ووٹ حاصل کرکے صدارتی انتخابات میں کامیاب قرار پائے ہیں – جبکہ عبداللہ عبداللہ نے انتالیس اعشاریہ باون فیصد ووٹ حاصل کئے۔
یاد رہے کہ افغانستان کے صدارتی انتخابات گذشتہ برس اٹھائیس ستمبر کو ہوئے تھے – افغانستان کے صدارتی انتخابات میں اصل مقابلہ موجودہ صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کے درمیان ہوا تھا۔