ایشیاپاکستان

پڑوسی ملکوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر پاکستان کی تاکید

پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں این، ڈی، یو، یعنی نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی میں اپنے ایک خطاب میں پاکستان کی خارجہ پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد، تمام ملکوں خاص طور سے پڑوسی ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور تعاون کی توسیع کا خواہاں ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت، معاشی استحکام اور انسانی وسائل کی ترقی کے لئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کر رہی ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے وزیر خزانہ نے بھی کہا تھا کہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ تجارتی مفاہمت کو فروغ دینا ان کے ملک کی ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button