ایرانمشرق وسطی

عراقی حکومت ایرانی قونصلیٹ کی حفاظت کی ذمہ دار ہے: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عراق میں ایرانی قونصلیٹ میں پیش آنے والے واقعات میں ہماری کسی بھی دستاویزات اور ہمارے کارکنوں کو نقصان نہیں پہنچا کہا کہ ہمارے قونصلیٹ کا تحفظ اور نقصانات کا ازالہ عراقی حکومت کی قانونی ذمہ داری ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ عراق کے شہر نجف اشرف میں شرپسندوں نے قائم ایرانی قونصلیٹ پر دو مرتبہ حملہ کیا اور اس کے بعض حصوں کو آگ لگا دی جبکہ اس سے قبل بصرہ اور کربلا میں بھی ایرانی قونصلیٹ پر حملہ ہوا تھا۔

نجف اشرف میں شرپسندوں کی جانب سے ایرانی قونصلیٹ پر حملے کی عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے مذمت کی اور ایرانی عوام اور حکومت سے معذرت خواہی بھی کی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button