بغداد میں وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا ہے کہ عوامی رضاکار فورس کو اس آپریشن کے دوران عراقی فضائیہ کی بھی حمایت حاصل تھی۔
عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس دہشت گرد گروہ کے باقی ماندہ عناصر گاہے بگاہے دہشت گردانہ حملے کرتے رہتے ہیں۔
دہشت گرد گروہ داعش کا قیام سن دوہزار چودہ میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مالی اور فوجی حمایت کے ذریعے عمل میں آیا تھا۔
امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ اس گروہ نے عراق کے وسیع علاقے پر قبضہ کرلیا تھا۔ تاہم عراقی حکومت نے ایران کی فوجی مشاورت کے ذریعے اپنے ملک میں داعش کی کمر توڑ دی تھی۔