ایرانمشرق وسطی

ایرانی عوام انقلابی امنگوں پر قائم ہیں، جنرل باقری

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ دشمنوں کی تمام تر سازشوں کے باوجود ایرانی عوام انقلابی امنگوں کے مطابق قدم آگے بڑھا رہے ہیں۔

مسلح افواج کی تعمیر نو سے متعلق تیسرے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل محمد باقری کا کہنا تھا کہ دشمنوں نے پچھلے چالیس برس کے دوران ملت ایران کے خلاف بغاوتوں، ٹارگٹ کلنگ، جنگ، دھمکیوں اور جاسوسی سمیت تمام سازشیں کر ڈالیں لیکن انہیں کچھ حاصل نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کا کل بجٹ سات سے آٹھ ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے اور ہم انتہائی کم اخراجات کے ساتھ دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں جس نے علاقے میں کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب نے ایران کو خود مختاری اور خود اعتمادی کی دولت عطا کی ہے اور آج ہماری مسلح افواج دفاع کے میدان میں پوری طرح سے خودکفیل ہیں۔
میجر جنرل محمد باقری کا کہنا تھا کہ بلند و بانگ دعوے کرنے والا یورپ، امریکہ کے مقابلے میں ایران سے کیے گے وعدے پورے کرنے سے بھی عاجز ہے، لیکن ایران کے عوام پوری سربلندی اور استقامت کے ساتھ اپنے راستے پر گامزن ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button