عراقمشرق وسطی

عراق میں آپریشن 3 داعشی ہلاک

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق عراقی فوج کے انسداد دہشتگردی کے خصوصی یونٹ نے ایک آپریشن کیا جس کے نتیجے میں کرکوک صوبے کے وادی زغیتون نامی علاقے میں تین داعشی دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

عراق میں باضابطہ طور پر داعش کی شکست کے بعد اس سے وابستہ عناصر ملک کے مختلف علاقوں میں چوری چھپے دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔ تکفیری و صیہونی ٹولے داعش نے امریکہ اور بعض عرب ملکوں کی مدد سے دوہزار چودہ میں عراق پر حملہ کیا اور بڑی تیزی سے اس ملک کے کئی مغربی اور شمالی علاقوں پر قبضہ کر کے وہاں لاتعداد انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا مگر سترہ نومبر دوہزار سترہ میں عراق نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد سے تکفیری و صیہونی ٹولے داعش کو شکست دے کر ملک میں باضابطہ طور پر اس کے خاتمے کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button