عراق کے وزیر اعظم محمد توفیق علاوی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عراق کی نئی کابینہ میں اہم اور ماہر شخصیات شامل ہوں گی اس امید کا اظہار کیا کہ عراق کی پارلیمنٹ نئی کابینہ کے افراد کو اعتماد کا ووٹ دے گی۔
یاد رہے کہ عراق کے صدر برہم صالح نے چند روز قبل محمد توفیق علاوی کو نئے وزیر اعظم کے طور پر نامزد کیا تھا۔
واضح رہے کہ عراقی عوام نے یکم اکتوبر سے ایک ہفتے تک بدعنوانی ، بے روزگاری اور رفاہی مسائل کی ابترصورتحال کے خلاف بغداد اور بعض دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئےتھے – اس کے بعد پچیس اکتوبر سے ان مظاہروں کی دوسری لہر شروع ہوئی – عوامی مظاہروں کا دائرہ وسیع ہونے اور شدت اختیار کرجانے کے بعد وزیراعظم عادل عبدالمہدی نےاستعفا دے دیا اور عراقی پارلیمنٹ نے بھی ان کا استعفا منظور کرلیا تھا جس کے بعد عراق کے صدر برہم صالح نے محمد توفیق علاوی کو نئے وزیر اعظم کے طور پر نامزد کیا تھا۔