مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی ایک اعلی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے وزیر اعظم ایران اور عراق کے تیسرے مشترکہ اقتصادی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی ایرانی صدر حسن روحانی کے علاوہ دیگر اعلی ایرانی حکام سے بھی دوطرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
متعلقہ مضامین
بھی چیک کریں
Close