فلسطینمشرق وسطی

غزہ پر صیہونی جنگی طیاروں کی بمباری

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے کل رات غزہ کی پٹی پر حملہ کیا۔

پارس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے علاقوں بیت لاهیا، حی التفاح اور خان یونس پر بمباری کی۔ ابھی تک صیہونی حملے میں ممکنہ نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی پرواز کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اسرائیل کے جنگی طیاروں ، ہیلی کاپٹروں، ڈرون اور توپ خانوں نے گزشتہ ہفتوں کے دوران کئی بار غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر حملے کئے ۔ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے دسمبر 2017 سے غزہ پر نئے حملوں کا آغاز کیا جس میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button