ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

ایران پاکستان عسکری تعاون کے فروغ پر تاکید

ایران اور پاکستان کے اعلی بحری کمانڈروں نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ کا عزم ظاہر کیا ہے۔

پاکستان سے آنے والے بحریہ کے جہازوں کا مقصد علاقے میں امن اور سلامتی کا فروغ اور دونوں دوست ملکوں کی بحری افواج کے درمیان سمندری تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔
پاکستانی بحریہ کے مشن کمانڈر نے ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان، ایران کے ساتھ مل کر بحر ہند کی سیکورٹی کو یقینی بنائے گا۔
مشن کمانڈر، کموڈور محمد سلیم نے ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے گورنر کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بحریہ نے بحر ہند کی سلامتی کے سلسلے میں ایک نئی تجویز پیش کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران، سب مسلمانوں کے لئے امن کا گھر ہے اور ایرانی عوام سارے مسلمانوں کی کامیابی اور سربلندی کے خواشمند ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی بحریہ کے درمیان قریبی روابط موجود ہیں اور دونوں ممالک کی بحریہ، وقتا فوقتا ایک دوسرے کی بندرگاہوں کا دورہ کر کے مشترکہ مشقیں کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button