المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق الحشدالشعبی سے وابستہ ندائے دیالہ ڈویژن کے کمانڈر زحام الجبوری نے اعلان کیا ہے کہ بعقوبہ کے شمال مشرق میں واقع زور المقدادیہ کے علاقے میں عوامی رضاکار فورس نے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی نئی کارروائی شروع کی ہے اور اس کارروائی میں عراقی فوج کے تمام دستے شریک ہیں۔ انھوں نے تاکید کی کہ یہ کارروائی زور المقدادیہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات ملنے کے بعد شروع کی گئی ہے اور جب تک تمام دہشت گردوں کا صفایا نہیں کر دیا جائے گا یہ کارروائی جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ نومبر دو ہزار سترہ میں عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے اعلان کے بعد اس گروہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو کبھی کبھی دہشت گردانہ کارروائی انجام دے کر لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔