غاصب صیہونی حکومت نے ڈرون طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے غزہ پر میزائل حملہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غاصب یہونی حکومت نے ڈرون طیاروں کے ذریعے منگل کی رات غزہ کے شمال میں بیت لاہیہ کو نشانہ بنایا۔ابھی ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ غاصب صیہونی حکومت نے منگل کی شام بھی غزہ کے شمال میں واقع بیت حانون کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔صیہونی حکومت، دسمبر دو ہزار سترہ سے غزہ کو مسلسل نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔صیہونی فوجی، غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے فلسطینی نوجوانوں کو بلاسبب حراست میں بھی لیتے اور انھیں شدید ایذائیں پہنچاتے ہیں۔قیدیوں کے امور کے فلسطینی مرکز کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے دو ہزار اٹھارہ کے دوران پانچ ہزار سات سو، منجملہ نو سو اسّی بچوں اور ایک سو پچہتر عورتوں کو حراست میں لیا۔