جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان کے مصعب البریم نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف شازشوں کا دور گزر گیا ہے اور غزہ کا محاصرہ ختم ہونے کا وقت قریب آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے عوام پچھلے ایک برس سے مسلسل حق واپسی مارچ کے ذریعے غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور ان کا عزم مزید پختہ ہوگیا ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ صیہونی دشمن کے جرائم اور جارحیت کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور قانونی اداروں کا موقف فلسطینی عوام کی ایک اہم کامیابی ہے البتہ عالمی اداروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے کرتا دھرتاؤں کے خلاف مقدمہ چلائیں گے اور انہیں قرار واقعی سزا دیں گے۔
درایں اثنا جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما احمد المدلل نے کہا ہے کہ بیت المقدس کی جنگ تمام فلسطینیوں کی جنگ ہے جبکہ مسجد الاقصی کے باب الرحمہ کی بحالی مسلمانوں کے عقیدہ کا حصہ ہے اور اس سے ہرگز دستبردار نہیں ہوا جا سکتا۔