اناتولی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے فلسطینیوں نے آج صحافیوں کی یونین کی درخواست پر جنین شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسیر فلسطینی صحافی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے جن کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھےقدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ آج اسرائیل کی فوجی عدالت میں سوشل میڈیا پر عوام کو ورغلانے کے بے بنیاد الزام تحت اس فلسطینی صحافی پرمقدمہ چلایا گیا۔
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جیلوں میں 15 فلسطینی صحافی پابند سلاسل ہیں۔