عوفر جیل میں قید فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں سو فلسطینی قیدی زخمی ہو گئے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے امور کے مرکز نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عوفر جیل کے صیہونی سیکورٹی اہلکاروں نے اچانک فلسطینی قیدیوں پر حملہ کرتے ہوئے اندھادھند فائرنگ کر دی اور وسیع پیمانے پر آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم از کم سو فلسطینی قیدی زخمی ہو گئے۔ صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کی تین کوٹھریوں کو نذرآتش بھی کر دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ تقریبا بیس قیدیوں کی حالت کو دیکھتے ہوئے انھیں اسپتال میں زیر علاج رکھا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ عوفر جیل میں فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے کہ صیہونی فوجیوں نے اچانک فائرنگ کر دی۔