فلسطینی علما کے ایک وفد نے جو ہندوستان کے شہر بنگلورو کے دورے پرہے، کہا کہ مسلمانوں کا قبلہ اول مسجد اقصی خطرے میں ہے۔
فلسطینی علما کا وفد ان دنوں بنگلورو کے دورے پر ہے۔ فلسطین کے معروف عالم دین یوسف علی الیوسف اور فلسطین کی مجلس العلماء کے رکن ڈاکٹر ابراہیم احمد اس وفد میں شامل ہیں۔
اس موقع پر فلسطینی علما نے کہاکہ یہودی قوم قبلہ اول مسجد اقصی کی بے حرمتی کر رہی ہے۔
اسرائیلی فوج روزانہ ہزاروں یہودیوں کو مسجد میں داخل کرواکر اس کے تقدس کو پامال کررہی ہے۔
فلسطینی نمائندوں نےکہا کہ یہودی چاہتے ہیں کہ مسجد اقصی میں ان کی عبادت گاہ قائم ہو۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام پرمظالم ڈھائے جارہے ہیں۔
خواتین، بچوں کو بھی بخشا نہیں جارہاہے۔ اس خطرناک دور میں بھی فلسطینی عوام آزادی کی لڑائی لڑ رہی ہے۔