المیادین کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی باشندے صہیونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرے کر رہے تھے کہ اسی وقت صیہونی فوجیوں نے ان پر حملہ کردیا۔ صیہونی فوجیوں نے پرامن فلسطینی مظاہرین پر آنسوگیس کے گولے داغے اور پھر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں فتح تحریک کے کئی اعلی عہدیدار من جملہ محمود العالول اور ولید عساف بھی شامل ہیں۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ غیر قانونی صہیونی بستیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ صیہونی فوجی فلسطینیوں پر آئے دن حملے کر تے رہتے ہیں اور ان کے گھروں اور مقدس مقامات کو منہدم کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو علاقے سے بے دخل کرکے صیہونی بستیاں تعمیر کرتے ہیں۔غاصب صیہونی حکومت نئی بستیوں کی تعمیر کے ذریعے علاقے میں آبادی کا نتاسب اپنے حق میں تبدیل اور غاصبانہ قبضے کو مضبوط بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔