ایرانمشرق وسطی

قومی اتحاد نے امریکی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے، صدرحسن روحانی

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پیر کو صوبائی گورنروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ\، ایٹمی سمجھوتے سے باہر نکلنے اور سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم کو شہید کرنے کے بعد ایران کو تنہا کرنا چاہتا تھا۔ صدر حسن روحانی نے علاقے میں ایران کی اقتصادی ترقی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن، ایران کی اقتصادی ترقی اور عوام کی طاقت دیکھ کر ایرانی عوام کی معیشت، امن و چین اور اتحاد کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ صدر حسن روحانی نے اکیس فروری کو پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کے انتخابات کے انعقاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ مختلف میدانوں میں ملت ایران کی موجودگی، اسلامی جمہوریہ ایران کی دائمی طاقت کا عامل رہی ہے۔ ایران کے صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں ون پارٹی سسٹم نہیں ہے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام میں تمام پارٹیاں اور عوام کے مختلف طبقات انتخابات میں حصہ لیتے ہیں۔ایران میں گیارہویں دور کے پارلیمانی انتخابات اکیس فروری دوہزار بیس کو ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button