لبنانمشرق وسطی

لبنان کے وزیر خارجہ کا اسرائیل کو سخت انتباہ

لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

بیروت سے ہمارے نمائندے کے مطابق لبنان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک جنگ میں پہل نہیں کرے گا لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔جبران باسل کا کہنا تھا کہ شبعا فارم کا علاقہ لبنان کا اٹوٹ حصہ ہے اور ہم اس علاقے کو اسرائیل کے قبضے سے چھڑانے کا پختہ ارادہ رکھتے ہیں۔شبعا فارم کا علاقہ مقبوضہ فلسطین، شام اور لبنان کا سنگم ہے جس پر اسرائیل نے انیس سو سڑسٹھ کی جنگ میں قبضہ کیا تھا۔لبنانی وزیرخارجہ نے شام کے علاقے جولان پر اسرائیل کی حکمرانی تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کو بھی غیر قانونی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک امریکہ کے اس خطرناک اقدام کو قبول نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے اس اقدام سے جولان کے شامی علاقہ ہونے کی حقیقت مزید قوی ہوگئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال پچیس مارچ کو نیتن یاھو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران شام کے علاقے جولان پر اسرائیل کی حکمران کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button