اسرائیل کا آئرن ڈوم فیل،استقامت کے جوابی حملوں میں 8 صیہونی زخمی
اسلامی استقامتی محاذ کے جوابی راکٹ حملوں کا مقابلہ کرنے میں اسرائیل کا آئرن ڈوم (Iron Dome) ناکام رہا اور ان راکٹ حملوں میں زبردست خبری سینسر شپ کے باوجود اب تک 8 صیہونیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے صیہونیوں کو اسوتا اور برزیلای ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔