ایشیاپاکستان

لورالائی میں آپریشن مکمل 4 اہلکار اور4 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے لورا لائی میں ایف سی ٹریننگ سینٹر کے رہائشی کمپانڈ پر حملے کی کوشش میں 4 اہلکار اور جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے لورالائی میں واقع ایف سی ٹریننگ سینٹر کے رہائشی اور انتظامی کمپاؤنڈ پر دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی، تاہم دہشت گردوں کو انٹری پوائنٹ پر ہی روک لیا گیا، جس سے وہ اپنے ہدف تک نہیں پہنچ پائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے حملے میں ناکامی پراندھا دھند فائرنگ شروع کی، جس کے نتیجے میں 4اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے، زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فورسز کی جوابی فائرنگ میں ایک خود کش بمبار سمیت 4 دہشت گرد بھی مارے گئے، ان میں سے ایک خود کش بمبار نے آخر میں خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ سیکیورٹی فورسز نے کمپاؤنڈ کو فوری طور پرمحاصرے میں لیا، اورعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button