بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں ہڑتال
پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بجلی کے بلوں میں ناقابل برداشت اضافے اور مسلسل بڑھتی مہنگائی کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ پاکستانی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی فی یونٹ کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا تھا جس سے فی یونٹ قیمت تقریبا 30 روپے ہوگئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی نگراں حکومت کے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف مظاہرین کو سیاسی جماعتیں ہوا دے رہی ہیں اور وہ اسے الیکشن کمپین کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہیں۔
کراچی، سندھ کے مختلف اضلاع، کے پی میں ہزارہ، شانگلہ، بشام، سوات، منگورہ، مالاکنڈ، کوہستان، بٹاگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور دوسرے علاقوں میں پہیہ جام ہڑتال جاری ہے جب کہ پشاور کے کچھ علاقوں میں ہڑتال ہے اور کچھ مارکیٹیں کھلی ہوئی ہیں۔
#pakistan
#electricity
#bills