افریقہ

لیبیا، خلیفہ حفتر کے ٹھکانوں پر سرکاری فضائیہ کی بمباری

لیبیا کی سرکاری فضائیہ نے دارالحکومت طرابلس کے قریب خلیفہ حفتر کی فوج کے زیر قبضہ جفرہ ایئر بیس پر بمباری کی ہے۔

قومی وفاق کی حکومت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی کے جاسوس طیاروں کا ایک شیلٹر اور ایک کارگو ہوائی جہاز تباہ ہو گیا۔
خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی نے حال ہی میں پیشقدمی کرتے ہوئے طرابلس کے جنوب مشرق میں واقع جفر ایئر بیس پر قبضہ کر لیا تھا۔
لیبیا کی سپریم کونسل نے گزشتہ ہفتے، خلیفہ حفتر کی فوجوں کے تازہ حملوں کے بارے میں خبر دار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مصر، متحدہ عرب امارات اور فرانس خلیفہ حفتر کی حمایت کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ لیبیا میں مغربی ملکوں اور ان کے اتحادیوں کی مداخلت کے نتیجے میں سن دو ہزار گیارہ سے بحران جاری ہے اور اس ملک میں بیک وقت دو حکومتیں قائم ہیں۔
وزیراعظم فائز سراج کی قومی وفاق حکومت کو عالمی برادری تسلیم کرتی ہے جبکہ مشرقی علاقے پر مسلط خلیفہ حفتر کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارت اور فرانس کی حمایت حاصل ہے۔
لیبیا کی تازہ جھڑپوں میں اب تک ایک ہزار سے زائد لوگ ہلاک اور پانچ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button