افریقہ

شیخ زکزکی کی حمایت میں نائیجیریا میں مظاہرہ

چین کی کمپنی ہواوے نے امریکہ میں نیشنل ڈیفنس بل کی منظوری کے خلاف واشنگٹن کی عدالت میں شکایت دائر کردی ہے۔

ہواوے کے جاری کردہ بیان کے مطابق درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ قانون کی منظوری کے نتیجے میں اس کمپنی کو اپنے جنرل رائٹس سے محروم ہونا پڑا ہے۔بیان میں امریکہ کے نیشنل ڈیفنس بل کو امریکہ کے داخلی قوانین کے منافی قرار دیتے ہوئے منسوخ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ہواوے کے مطابق یہ قانون اس کمپنی کو جنرل رائٹس سے محروم کرنے اور اس کی سرگرمیوں میں روکاوٹ ڈالنے کی واضح مثال ہے۔اس سے پہلے چین نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہواوے کے خلاف امریکی پابندیوں کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی اور اس کا مناسب جواب دیا جائےگا۔حکومت امریکہ نے حال ہی میں چینی کمپنی ہواوے کو بلیک لیسٹ کردیا ہے اور ایسی پابندیاں عائد کردی ہیں جن کے نتیجے میں ہواوے اور امریکی کمپنیوں کے درمیان تعاون کا عمل دشوار ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button