لیبیا کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ لیبیا کی فوج نے لیبیا کے مغرب میں واقع غریان شہر پر قبضہ کرلیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی فوج کے ترجمان احمد المسماری نے اسپوٹنک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا کی فوج نے لیبیا کے مغرب میں واقع غریان شہر پر قبضہ کرلیا ہے۔ اس نے کہا کہ غریان شہر کے عوام نے لیبیائی فوج کا والہانہ استقبال کیا۔ لیبیائی فوج کے ترجمان نے کہا کہ لیبیا کی فوج نے ملک سے دہشت گردوں کے خاتمہ کا عزم کررکھا ہے۔