لیبیا کے بحران پر قابو پانے کی غرض سے اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونے والی قومی کانفرنس ملتوی کر دی گئی۔
لیبیا کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے غسان سلامہ نے بھی قومی کانفرنس ملتوی کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گولہ باری اور بمباری کے درمیان کانفرنس کا انعقاد ممکن نہیں۔
یہ کانفرنس چودہ سے سولہ اپریل تک غدامس شہر میں ہونے والی تھی جس کا مقصد آٹھ برس سے جاری لیبیا کی خانہ جنگی ختم کرانے کے منصوبے پر اتفاق رائے حاصل کرنا تھا۔
لیبیا میں تازہ جھڑپیں گذشتہ جمعرات کے روز اس وقت شروع ہوئیں جب خلیفہ حفتر نے سعودی عرب کے چند روزہ دورے اور سعودی حکام سے ملاقاتوں کے بعد طرابلس پر حملے کا اعلان کیا تھا۔