اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمن میں جنگ بندی سے متعلق سعودی عرب کے دعوے کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے جنگي طیاروں کی یمن کے محتلف شہروں پر بمباری جاری ہے۔
محمد الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب نے صرف میڈيا میں جنگ بندی کا اعلان کیا ہے جبکہ اس کا میدان جنگ میں کوئی عینی ثبوت موجود نہیں ہے کیونکہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی یمن کے مختلف صوبوں پر وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں میں بعض جگہ شدت آگئی ہے۔ محمد علی الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب نے انصار اللہ کی جنگ بندی کا مثبت جواب نہیں دیا اور سعودی عرب کی یمن کے خلاف معاندانہ پالیسی جاری ہے۔