دنیایورپ

مساوات اور امن کے لیے جنگ جاری رہے گی، ایوو مورالس کا اعلان

بولیویا کے مستعفی صدر ایوو مورالس نے کہا ہے کہ ملک ہونے والی بغاوت کے خلاف ان کی جنگ ختم نہیں بلکہ آج سے شروع ہوگئی ہے۔

کیوبا کی خبر رساں ایجنسی پرنسان لاتینا کے مطابق صدر ایوو مورالس نے اپنے استعفی کے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بات یہیں پر ختم نہیں ہوگی اور ہم ملک کے غریب اور وطن پرست عوام کی حمایت سے مساوات اور امن کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے ملک کے موجودہ حالات کو انتہائی غیر معمولی قرار دیا اور یہ بات زور دے کر کہی کہ وہ امن کوشش جاری رکھنے کا خود کو پابند سمجھتے ہیں۔
ایوو مورالس نے بولیویا کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے پہلے مقامی النسل صدر کی حثیت سے تمام شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ امن کے لیے کوشاں رہیں۔
انہوں نے اپنے مخالفین کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ برا سلوک نہ کریں، غریبوں کو نقصان نہ پہنچائیں اور اپنے مفادات کے لیے عوام سے ناجائز فائدہ اٹھانے سے گریز کریں۔
ایوو مورالس کا کہنا تھا کہ ملک میں امن اور سکون کا قیام ہی ان کی سب سے بڑی آرزو ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مخالفین کے احتجاج میں شدت اور امریکہ کی مداخلت کے بعد بولیویا کے صدر ایوو مورالس نے کو بیس اکتوبر کے صدارتی انتخابات کامیابی کے باوجود اپنے عہدے سے استعفی دینے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button