یمن کے مظلوم اور نہتے عوام کے خلاف سعودی اتحاد کے شدید ترین حملوں کے باوجود انصاراللہ کی عوامی تحریک اور فوج کے حوصلوں پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی اتحاد کے ترجمان نے ایک بار پھر انصاراللہ کے ڈرون حملے کا اعتراف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ حوثیوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
ترجمان نے اعتراف کیا کہ پیر کی شام حوثیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کو دھماکہ خیز ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم اتحادی فورسز نے بروقت اقدام کرتے ہوئے اسے تباہ کر دیا۔
واضح رہے کہ شدید ترین محاصرے کے باوجود انصاراللہ کے جوانوں نے اپنے جوابی حملوں سے سعودی اتحاد کے دانت کھٹے کر رکھے ہیں۔
اس وقت یمن کو گزشتہ قریب چھے برسوں سے سعودی عرب کی جارحیت کا سامنا ہے جس کے جواب میں یمنی فورسز گاہے بگاہے سعودی عرب پر جوابی حملے کرتی رہتی ہیں۔