ایشیاپاکستان

مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی ریلیاں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام پاکستان میں جاری مسلمانوں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اور مسلمان مسنگ پرسنزکے بارے میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

پاکستان میں جاری مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف کل پورے پاکستان میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن میں دہشتگرد قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کیخلاف مسلسل ٹارگٹ کلنگ کی لہر جاری ہے، حکومت کی خاموشی قابل مذمت ہے، ڈیرہ اسماعیل، کراچی اور بہاولپور میں مسلمانوں کیخلاف جاری کارروائیاں قابل مذمت ہیں، افسوس کی بات ہے ابھی تک کسی بھی حکومتی عہدیدار نے ان واقعات کی مذمت تک نہیں کی۔

ریلی کے شرکاء نے حکومت سے دہشتگردوں، قاتلوں اور تکفیریوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف مسلسل ٹارگٹ کلنگ کی لہر جاری ہے، حکومت کی خاموشی اور مسلمانوں کے خلاف جاری کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر منظم سازش کے تحت فرقہ وارانہ کھیل کھیلا جا رہا ہے، حکومت نے اگر اس کا فوری ایکشن نہ لیا تو آگ مزید پھیلے گی۔ اُنہوں نے نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ پر ہونے والے بیہمانہ قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اس وقت اسلام سے خوفزدہ اور اسلام کے بڑھتے ہوئے رجحان سے پریشان ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button