تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے 4 فوجی جو کابل ایئر پورٹ میں قرنطینہ میں تھے کل پیر کے روز بلخ سے جرمنی کیلئے روانہ ہو گئے۔
جرمنی نے اس سے قبل کہا تھا کہ افغانستان میں اس کے کئی فوجی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ جرمنی کے علاوہ امریکہ اور نیٹو کے سینکڑوں فوجی افغانستان میں کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اس ملک کے عوام اور عسکری اور سیاسی قیادت اور حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔