تہران:ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے ایران کا انتہائی کامیاب دورہ کیا بہت مثبت اثرات رھے جہاں گئے زبردست پذیرائی ملی علمی،دینی،سیاسی اور سائنسی اداروں کے دورے کئے عالم اسلام کے اتحاد کے لئیے وھاں بہت پڑے پیمانے پر کام ھو رھا ھے اسی مقصد کے لئیے بنائے گئے ایک عظیم الشان ادارے مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے ھیڈ آفس کا دورہ کیا یہ ادارہ بڑے عرصے سے امت کے اتحاد کے لئیے انٹرنیشنل سطح پہ کام کر رھا ھے ۔جناب لیاقت بلوچ کی سربراہی میں جب یہ وفد وھاں پہنچا تو مجمع تقریب کے سیکریٹری جنرل جناب آیة اللہ شیخ حمید شہریاری اور انکے ساتھیوں نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا –
وفد کی انکے ساتھ تفصیلی نشست رھی اس نشست میں آیۃ اللہ شہریاری صاحب نے وفد کے ایران کا دورہ کرنے اور اس غم کی گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اھمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس سفر کے امت مسلمہ کے اتحاد اور ایران پاکستان کے تعلقات پر گہرے اثرات مرتب ھونگے،گرچہ دونوں ملکوں کے دیرینہ ھمسائیگی اور گہری دوستی کے روابط اپنی مثال آپ ھیں خاص کر دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت اور بھائی چارے کے رشتے ایک سنہری تاریخ رکھتے ھیں ان کے درمیان ھمیشہ سے ثقافتی،دینی،تاریخی اور سیاسی تعلقات ھر سازش سے بالاتر رھے ھیں۔ ھم سب مل کر ان روابط کو ایک نئی جہت دے سکتے ھیں۔آج مسلمانوں کے خلاف عالمی سازشوں کے مقابلے کے لئے امت کی بیداری بہت ضروری ھے پاکستان ایک عظیم اسلامی ملک ھے اس میں اسلام دشمن قوتوں نے فرقہ واریت اور بین المسالک انتشار پھیلانے کی کوشش کی جس کو ملی یکجہتی کونسل نے ایک جدوجہد کے ذریعے ناکام بنایا ھم تمام مسالک کے بزرگ علمائ کرام خاصکر قاضی حسین احمد اور علامہ ساجد نقوی کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ھیں جو مجمع تقریب کی سپریم کونسل کے ممبر ھیں،امت واحدہ کے تصور کو عملی طور پر اجاگر کرنے کے لئے امید ھے یہ جدوجہد پہلے سے بھی زیادہ قوت کے ساتھ جاری رھے گی -انشااللہ مجمع تقریب اس مبارک مشن کے لئیے ملی یکجہتی کونسل کے ساتھ ملکر اپنی علمی اور عملی کاوشوں کو جاری رکھے گا-
وفد کے سربراہ جناب لیاقت بلوچ نے مجمع تقریب مذاہب اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ ایران اسلامی جس طرح عالمی ابلیسی طاقتوں کے مقابلے میں استقامت دکھا رھا ھے یہی مسلمانوں کا طرہ امتیاز ھے اور ھمارے لئے باعث افتخار ھے ھم اس دکھ کی گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں اور ایران کی قیادت کو تعزیت پیش کرتے ھیں امریکا کی سازشوں کے مقابلے کے لئیے امت کی صفوں میں اتحاد نہایت ضروری ھے اسی اتحاد سے سامراجی قوتیں خوفزدہ ھیں امت اسلامیہ کے خلاف ھر ظلم کے پیچھے امریکا اسرائیل اور انڈیا کا کردار ھے ایران جہاں فلسطین اور قبلہ اوّل کی آزادی کے لئے اپنی بھرپور حمایت کر رھا ھے وھاں کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لئے ڈٹ کر حمایت کرنے پر ایران کی حکومت اور خاص کر رھبر معظم کا شکریہ ادا کرتے ھیں امید ھے کہ فلسطین اور کشمیر جلد آزاد ھونگے –
جناب لیاقت بلوچ نے آیۃ اللہ شہریاری کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت اور تکفیرکو ختم کرنے کے لئے علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم،قاضی حسین احمد مرحوم اور علامہ ساجد نقوی جیسے جیّد علمائ کرام نے ملی یکجہتی کونسل کی بنیاد چوبیس سال پہلے رککھی جو اتحاد امت کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ھے مجمع تقریب کی کاوشیں لائق تحسین ھیں آپ سے پہلے حضرت آیۃ اللہ سخیری اور آیۃ اللہ محسن اراکی کی محنتیں بھی لائق قدردانی ھیں ان شااللہ یہ وحدت امت کا مشن ملکر جاری رکھیں گے-