ایرانمشرق وسطی

ایرانی پارلیمنٹ نے اسرائیل کےمعاندانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کا لائحہ عمل منظور کرلیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر امن و سلامتی کے خلاف صیہونی حکومت کے ظالمانہ اور مخالفانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے دو فوریت منصوبے کو منظور کرلیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے تمام نمائندوں نے مذکورہ منصوبہ کو متفقہ طور پر منظور کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر امن و سلامتی کے خلاف صیہونی حکومت کے مجرمانہ ، ظالمانہ اور مخالفانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے دو فوریت منصوبے کو منظورکرنے کے بعد پارلیمنٹ میں ” اسرائيل مردہ باد ” کے نعرے لگائے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے اس منصوبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن میں اس کا جائزہ لینے کے بعد اسے آئندہ ہفتہ پارلیمنٹ کے عام اجلاس میں پیش کیا جائےگا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button