یمنی فورسز نے سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر 3 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
یمن کی عوامی رضا فورس اورفوج نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران میں کارروائی کرتے ہوئے12 سعودی اور آلہ کار فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
دوسری جانب یمنی فورسز نے سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر 3 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا اس حملے میں نجران میں السدیس اڈے کو بھی نشانہ بنایا ۔ یمنی فورسز نے کل بھی 5 میزائل سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر داغے تھے۔