ایرانمشرق وسطی

ایران میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 56 فیصد اضافہ امریکی پابندیوں کی شکست کا مظہر

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آزاد اور فری زون علاقوں میں متعدد اقتصادی اور صنعتی پراجیکٹوں کے افتتاح کے موقع پر ایران میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 56 فیصد اضافہ کو امریکہ کی زیادہ سے زیادہ اقتصادی پابندیوں کی ناکامی اور شکست کا مظہر قراردیا ہے۔

صدر حسن روحانی نے قشم کے فری زون کے ڈائریکٹر کی رپورٹ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بیان کئے گئےاعداد و شمار کے مطابق ایران میں گذشتہ سال 1398 شمسی کی نسبت اس سال 99 شمسی میں 56 فیصد غیر ملکی سرمایہ میں اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم غیر ملکی سرمایہ کو ملک میں لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ صدر روحانی نے کہا کہ درآمدات کی نسبت برآمدات میں اضافہ ہوا ۔ صدر روحانی نے کہا کہ ایران میں غیر ملکی سرمایہ کاری اس بات کا مظہر ہے کہ امریکہ کی زیادہ سے زیادہ پابندیاں ناکامی اور شکست سے دوچار ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button