نماز عظیم الہی نعمت ہے، رہبرانقلاب اسلامی
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نماز سے متعلق اٹھائیسویں آل ایران اجلاس کے نام اپنے پیغام میں فرمایا کہ عظیم الہی نعمتوں میں جن کا کوئی بھی شخص احصار اور شمار نہیں کرسکتا ہے بعض (نعمتوں) کا اپنا خاص اور ممتاز مقام ہے جو اہل فکر و نظر کو حیرت میں ڈال دیتی ہیں اور انہی حیرت انگیز نعمتوں میں سے ایک نعمت، نماز ہے –
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ خداوندعالم نے یہ نعمت ہمیں عطا کی ہے تا کہ ہم اس سےاپنی روح اور باطن کو پاک و پاکیزہ بنائیں اور انسانی تعلقات کو معنویت سے سرشار کرکے معاشرے کو امن و خوشحالی اور ذہنی سکون عطا کریں اور ہر طرح کے چیلنجوں اور مشکلات سے دور کریں –
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ یہ ہدیہ ہمیں ایک فرض اور واجب کی شکل میں دیا گیا ہے تاکہ معاشرہ اس کی کم سے کم برکتوں سے بھی محروم نہ رہے –
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ یہ اتنا عظیم و غیر معمولی ہدیہ ہے جو انتہائی ناچیز مالی قیمت اور بہت ہی کم وقت صرف کرکے ہمیں مل جاتا ہے حقیقت میں اس پر اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے –
نماز سے متعلق اٹھائیسواں آل ایران اجلاس ایران کے شمالی شہر گرگان میں منعقد ہوا