شامی فوج نے ادلب کے نواحی علاقون میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر راکٹ حملے کیے ہیں۔
دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کارروائی میں نواحی ادلب کے علاقوں میں سراقب کے اطراف میں قائم دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ان حملوں میں دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے اور متعدد مورچے تباہ ہو گیے جن میں اس گروہ کا ایک کمانڈ سینٹر بھی شامل ہے۔
اس سے پہلے جمعرات کے روز دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے عناصر نے شمالی حلب کے شیعہ آبادی والے علاقوں کو نبل اور الزہرا پر راکٹ برسائے تھے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج نے جنوبی ادلب کے نواحی علاقوں کفر بل، حاس، بسقلا، حیش، بابولین، معصران اور خان السبل میں دہشت گردوں کے متعد خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگانے کے بعد انہیں تباہ کر دیا۔