دنیا
وینیزویلا کے خلاف کوئی فوجی کارروائی نہیں ہوگی، مادورو
وینیزویلا کے قانونی صدر نکولس مادورو نے اپنے ملک کے خلاف فوجی کارروائی کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔
رشا ٹوڈے کے مطابق وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے خصوصی انٹرویو میں امریکی صدر کی اس دھمکی کے بعد کہ وینیزویلا میں فوجی کارروائی کا آپشن موجود ہے کہا کہ کراکاس کے خلاف کسی بھی طرح کی کوئی فوجی کارروائی نہیں ہوگی۔
مادورونے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم اپنی مقدس سرزمین کے دفاع کے لئے تیار نہ رہیں۔
مادورو نے اسی طرح دنیا کے سربراہوں سے کہا کہ وہ وینیزویلا کے خلاف ٹرمپ کے اقدامات کو روکیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے تین فروری کو سی بی ایس ٹیلی ویژن چینل سے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ وینیزویلا میں فوجی مداخلت کرسکتے ہیں۔