فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا ہے کہ سینچری ڈیل نے فلسطین کے وجود ، بیت المقدس کی شناخت اور فلسطین و بیت المقدس سے مسلمانوں کی وابستگی کو نشانہ بنایا ہے۔ حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے دشمن کے خلاف جنگ کا نیا مرحلہ مختلف طریقوں اور وسائل سے انجام دیں اور امریکی و صیہونی منصوبوں کو ناکام اور اپنے قومی مفادات کا دفاع کریں۔ پی ایل او کی عاملہ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری صائب عریقات نے بھی کہا ہے کہ ایسی کسی بھی کوشش ، ڈیل یا زور و زبرستی کو جو اسرائیل کی غاصبانہ شناخت پر پردہ ڈالتی ہو تاریخ اسے صدی کے فریب سے یاد کرے گی۔ ڈیموکریٹک فرنٹ برائے آزادی فلسطین نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ شرمناک منصوبہ صیہونی حکومت کو اپنے سامراجی منصوبے پر عمل کرنے ، وادی اردن ، شمال بحرالمیت اور غرب اردن کی سبھی صیہونی بستیوں کو غاصب اسرائیلی ریاست کے زیرقبضہ علاقوں میں ضم کرنے کے لئے ایک گرین سگنل ہے۔
متعلقہ مضامین
بھی چیک کریں
Close
-
بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ کے ہولناک اقدامات16 February 2020