شاممشرق وسطی

اکثر یورپی ممالک کے موقف شام کے حالات کے مطابق نہیں

شام کے صدر نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ شام کے حالات اکثر یورپی ممالک کے موقف سے میل نہیں کھاتے

سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے اٹلی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر پاؤلو رومانیہ کی قیادت میں آنے والے پارلیمانی و سیاسی شخصیات کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ شام میں جنگ کے زمانے میں رونما ہونے والی بڑی تبدیلی کے باوجود یورپی ممالک اپنے غلط موقف پر اڑے رہے اور ایسی پالیسی اختیار کی کہ جس سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مفادات پورے ہوں۔ شام کے صدر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ یورپی سیاستدانوں اور پارٹیوں کو چاہئے کہ وہ ایسا موقف اختیار کریں جس کی جانب وہ خود مائل ہوں اور ایسا کردار ادار کریں جو وہ خود ادا کرنا چاہتے ہیں-شام کابحران دوہزار گیارہ سے سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی دہشتگردوں کی مدد و حمایت سے شروع ہوا اور اس کا مقصد علاقے کے حالات صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا۔ شام کی فوج دہشتگردوں پر مکمل کنٹرول اور مکمل کامیابی کی دہلیز تک پہنچ گئی ہے-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button