ایرانمشرق وسطی

پابندیوں کے ناکارہ ہونے پر صدر روحانی کی تاکید

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پیر کو تہران میں پیٹروکیمیکل کی صنعت کے عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کے دوران اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ آئندہ دو برسوں میں پیٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداوار ایک سو ملین ٹن تک پہنچ جائے گی کہا کہ ایران کے پیٹروکیمیکل کی صنعت سے آمدنی دوہزار اکیس تک پچیس ارب ڈالر اور پھر اگلے پانچ برس بعد سینتیس ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی – صدر روحانی نے ایران کے پیٹروکیمیکل کی صنعت کی پروڈکشن اور مصنوعات کی نمائش کے اپنے دورے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں جو اعداد و شمار پیش کی گئی ہیں ان کے مطابق اس صنعت میں تیز رفتار ترقی شروع ہوچکی ہے اور دوہزار اکیس کے بعد ایران کی پیٹروکیمیکل کی صنعت کی پیدوار ایک سو ملین ٹن سے بڑھ کر ایک سو تیس ملین ٹن تک پہنچ جائے گی – انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ دنیا کے تقریبا سبھی ملکوں کے سربراہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ امریکا کو ایران کے مقابلے میں اپنی پالیسیوں میں شکست ہوئی ہے کہا کہ ایران کی پیٹروکیمیل کی صنعت کی کامیابی عام حالات میں حاصل نہیں ہوئی ہے بلکہ یہ کامیابی انتہائی سخت پابندیوں اور دباؤ کے دور میں حاصل کی گئی ہے – صدر روحانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایرانی عوام کے خلاف پابندیوں اور دباؤ کا دور ایک دن ختم ہوجائے گا کہا کہ دشمنوں کو یہ بات سمجھ میں آگئی ہےکہ وہ زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی سے ایرانی عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتے –

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button