تہران کے خطیب نماز جمعہ نے صوبے سیستان و بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایران کے لئے یہ بات قابل قبول نہیں ہے کہ ایک اسلامی پڑوسی ملک کی سرزمین دہشت گردوں کی تربیت کے اڈے میں تبدیل ہو جائے۔
حجت الاسلام و المسلمین سید محمد ابوترابی فرد نے جمعے کی نماز کے خطبوں میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ پاکستان کے لئے یہ بات شائستہ نہیں ہے کہ وہ اپنے ہمسایہ ملکوں کے لئے بدامنی پیدا کرے، کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے اس اقدام کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
ابوترابی فرد نے کہا کہ ایک مسلمان پڑوسی ملک کی حیثیت سے پاکستان کی حکومت سے ہماری توقع ہے کہ وہ ماضی کے اپنا رویہ تبدیل اور برادری کے اصول کو جاری رکھے جانے کی راہ ہموار کرے گی۔
تہران کے خطیب نماز جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید محمد ابوترابی فرد نے کہا کہ ایران گذشتہ چار عشروں سے اپنی اسلامی و انقلابی امنگوں پر قائم ہے اور وہ اپنی راہ مستحکم طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے۔