ایشیاپاکستان

پاکستان میں لاکھوں افراد قحط جیسی صورتحال سے دوچار

بلوچستان کے 20 اضلاع میں ایک لاکھ 9 ہزار خاندانوں کو خشکسالی جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر داخلہ سلیم احمد کھوسہ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ صوبے میں خشک سالی جیسی صورتحال سے 5 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں اور اس کے زراعت اور مال مویشی کے شعبوں میں شدید اثرات پڑے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ان 20 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے دی جانے والی رپورٹس پر مبنی ہیں ۔

سلیم احمد کھوسہ کا کہنا تھا کہ چاغی، نوشکی، قلعہ عبداللہ، آواران اور دیگر اضلاع کو مسلسل قحط جیسی صورتحال کا سامنا ہے اور ان اضلاع میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران بارش بھی قدرے کم ہوگئی ہے۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قحط جیسی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے صوبے اور ضلعی سطح پر ایمرجنسی سیلز قائم کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button