انسانی حقوقایشیاکشمیر

کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ

کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

ہندوستانی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے بانڈی چیچیاں سیکٹر پر پاکستانی فوجیوں نے ایک بار پھر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے ہندوستانی فوج کی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔

مذکورہ ذرائع کے مطابق پاکستانی فوجیوں کی اس فائرنگ کا ہندوستانی افو اج نے بھی معقول جواب دیا۔ ہندوستان کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب قریب ایک بجکر دس منٹ پر پاکستانی فوجیوں نے بلا اشتعال فائرنگ کر کے ہندوستانی فوج کی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے دوران پاکستانی فوجیوں نے چھو ٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ مارٹر شیلوں کا بھی استعمال کیا، تاہم فائرنگ سے کوئی بھی جانی اور مالی نقصان ہونے کی کوئی اطلا ع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فوجیوں کی فائرنگ کی وجہ سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا۔

ہندوستان کی جانب سے یہ دعوی ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ پاکستانی ذرائع‏ نے ہندوستانی فوجیوں پر فائرنگ شروع کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوجی مسلسل فائر بندی کے سمجھوتے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button