ایشیاپاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

محکمہ صحت سندھ کی ترجمان میران یوسف کے مطابق متاثرہ نوجوان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پوزیٹیو آیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کی ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر نوجوان کو آغاخان اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں پر اس کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق ملک کے کئی علاقوں سے کورونا وائرس سے متاثرہ مشتبہ مریضوں کے سیمپل قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد بھیجے گئے ہیں جن میں سے چار سے پانچ ہاٹ کیس ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد لوگوں میں تشویش کی لہر پھیل گئی ہے کیونکہ پاکستان میں اس وقت متعدد امراض سے بچاؤ کے لئے مخصوص پرسنل پروٹیکٹیو ایکوئپمنٹ بشمول ماسکس اور دیگر اشیاء کی شدید قلت ہے-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button