ایشیاپاکستانہندوستان

پاکستان میں گرفتار ہندوستانی پائلٹ ہندوستانی حکام کے سپرد

کذشتہ بدھ کو پاکستانی فضائیہ کے ذریعے نشانہ بننے والے ہندوستانی فضائیہ کے طیارے کے گرفتار پائلٹ کو پاکستان نے جمعے کی شام ہندوستان کے حوالے کردیا ہے

پاکستان اور ہندوستان کے میڈیا ذرائع نے خبردی ہے کہ ہندوستانی پائلٹ ابھی نندن کو جو بدھ کو پاکستانی فضائیہ کی کارروائی کے بعد پاکستانی حدود میں گرفتار کرلیا گیا تھا جمعے کی شام واہگہ بارڈر پر ہندوستانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے –

خبروں میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن واہگہ بارڈر سے اپنے ملک میں داخل ہوگئے ہیں – اس سے پہلے گرفتار ہندوستانی پائلٹ کو سخت سیکورٹی میں پاکستانی حکام نے واہگہ بارڈر پہنچایا۔

پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے مذکورہ ہندوستانی پائلٹ کی حوالگی سے قبل اس کا طبی معائنہ بھی کیا گیا –

واضح رہے کہ جمعرات کو پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ امن کے لئے ہندوستان کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو رہا کردیں گے – اس درمیان تہران میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کے بارے میں ایک باضابطہ رپورٹ جاری کرکے ایران کی جانب سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرانے میں مدد دینے کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے –

پاکستانی سفارتخانے کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اور بحران کے خاتمے کے لئے ثالثی کرنے کی ایران کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہم اس اقدام کو علاقے میں امن و استحکام کی برقراری میں مددگار سمجھتے ہیں –

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button