ایشیاپاکستان

پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہاتھوں میں: شاہ محمود قریشی

پاکستان کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں بلکہ دنیا اعتراف کرتی ہے کہ پاکستان کے ہتھیار محفوظ ہیں۔

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے جاپان کے 3 روزہ دورے کے اختتام پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپان دوسری جنگ عظیم کے بعد بڑی اقتصادی طاقت بن چکا ہے، جاپان اپنی صنعت دوسرے ممالک میں منتقل کرنا چاہتا ہے، جاپانی صنعت کی چین سے پاکستان منتقلی پربات ہوئی، جاپان کواپنی صنعتیں پاکستان میں لگانے کی دعوت دی ہے۔

پاکستان کےوزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ذمہ دارجوہری طاقت ہے، ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، دنیا اعتراف کرتی ہے کہ پاکستان کے ہتھیارمحفوظ ہیں۔

شاہ محمودقریشی نے کہا جاپانی قیادت سے ایف اے ٹی ایف پرتفصیلی بات چیت کے علاوہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالنے پربات ہوئی جب کہ جاپانی قیادت سے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے پر بھی بات ہوئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button